Live Updates

پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ‘ ایف پی سی سی آئی

برآمد کنندگان کیلئے درکار ضروری سرٹیفکیشن ،ویلیو ایڈیشن بارے بروقت معلومات شیئر کی جائے‘ثاقب فیاض مگوں،زین افتخار چوہدری

منگل 29 اپریل 2025 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر ثاقب فیاض مگوں، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر زین افتخار چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے ٹر یڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز پاکستانی کاروباری برادری اور دیگر ممالک کے درمیان جوائنٹ ونچرز،بزنس ٹو بزنس میٹنگ،تجارتی وفود کے تبادلے اورسنگل کنٹری ایگزیبیشنز کا انعقاد کروانے میں اپنا کردار ادا کر یں۔

انہوں نے مزید کہاکہ برآمد کنندگان کے لئے درکار ضروری سرٹیفکیشن اورویلیو ایڈیشن کے بارے میں بروقت معلومات شیئر کی جائے۔ٹی آئی اوز کواٹرلی ٹریڈ ڈیٹا فراہم کریں،جس میں متعلقہ ملک کی دنیا اور پاکستان کے ساتھ درآمدات اور برآمدات کے اعداد و شمار موجود ہوں،تاکہ پاکستانی کاروباری برادری اس سے فائدہ اٹھا سکے اور ہم وہاں نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو متعارف کراسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نائب صدر ذکی اعجاز،پی آئی ٹی اے ڈی کے ڈائریکٹرقذافی رند نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی ایچ ایس کوڈ سے متعلق ٹیرف اور ڈیوٹی کے حوالے سے کاروباری برادری کی معاونت کی جائے تاکہ تجارت کو فروغ ملے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانا ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دس سالوں میں پاکستان کی ایکسپورٹ کو100 بلین ڈالر تک پہنچایا جا ئے، تو اس مقصد کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ موثر مارکیٹنگ کی جائے۔انہوں مزید کہاکہ نے کہا کہ اگر تجارتی مشن ماہانہ بنیادوں پر رپورٹس اور ڈیٹا ایف پی سی سی آئی کے ساتھ شیئر کر یں تو ہم ان کو متعلقہ ڈیٹا اور تحقیق پر مبنی تجاویز باقاعدگی سے فراہم کر سکیں گے۔

اپنے ملک کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام کے طور پر پیش کرنے کے لئے خصوصی کمپئن چلائی جائیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر قذافی رند نے نے ایف پی سی سی آئی کی سفارشات سے اتفاق کیا اورایکسپورٹ کے فروغ کیلئے ایف پی سی سی آئی کی کاوشوں کو سراہا۔بزنس کمیونٹی کی ایکسپورٹ کے دوران مارکیٹنگ میں جو کمی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی،یہ تمام آفیسرز آپ کے سیلز ایجنٹ ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات