Live Updates

ش*ضلع بنوں میں پہلی بار ہول سیل میڈیسن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا

منگل 29 اپریل 2025 21:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)ضلع بنوں میں پہلی بار ہول سیل میڈیسن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا،کابینہ کی حلف برداری کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شرکت کیلئے بنوں کے کونے کونے سے ہول سیل میڈیسن ڈیلر کثیر تعداد میں آئے تھے،تقریب میں پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار احسان اللہ خان، عجب گل الطاف بطور مہمانان خصوصی شریک ہوئے اور نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور نئی کابینہ کو پچاس ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیامقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہول سیل میڈیسن ڈیلر ایسوسی ایشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی، ہول سیل ڈیلروں کے حقوق اور مسائل کی نشاندھی اور اس کا حل ہمارا مقصد ہے اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی نواز خان، صدر رضاء اللہ، جنرل سیکرٹری اسحاق ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سخی رحمن، نائب صدر نصیب اللہ، انفارمیشن سیکرٹری اسحاق خان، فنانس سیکرٹری وقار خان، کوآرڈینیٹر سیکرٹری عارف، نائب پریس سیکرٹری عبد القادر، جوائنٹ سیکرٹری عدنان اور وائس چئیرمین مطیع اللہ خان نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا بعد ازاں صدر رضاء اللہ خان نے بھی تمام ہول سیل میڈیسن ڈیلروں سے حلف لیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات