کراچی مویشی منڈی سکیورٹی کیلئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار ،کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے،ڈی آئی جی ویسٹ کراچی

منگل 29 اپریل 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل ویسٹ زون کراچی عرفان بلوچ نے کراچی مویشی منڈی نادرن بائی پاس کا دورہ کیااورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مویشی منڈی آنے والے راستوں پر واردات نہ ہوسکے جبکہ نادرن بائی پاس اور اطراف کے علاقوں میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور پولیس کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی و دیگر موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی شہاب علی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے اور مویشی منڈی کے راستوں پر 4پولیس پکٹس بھی قائم کی جارہی ہیں جبکہ منڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :