آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے 37وین سینئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت وفد کی ملاقات

منگل 29 اپریل 2025 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے 37وین سینئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت وفد نے ملاقات کی، شرکا کو پولیس کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کمیونٹی انگیجمینٹ سنٹر میں ریجنل پولیس آفیسرفیصل آباد ذیشان اصغر اور سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلا ل عمر نے زیر تربیت 37ویں سینئر مینجمٹ کورس کے شرکاء کو پولیس کے کام کرنے طریقہ پر بریفنگ دی ۔

وفد کو محکمہ پولیس کےمختلف شعبہ جات سے متعلق بریف کیا گیا ۔ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کو سیف سٹی ،خدمت مرکز، تحفظ سینٹراور میثاق مرکز ، پولیس ملازمان کی ویلفئیر ،پولیس شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کے بارے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وفد کی بتایا گیا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فیصل آباد پولیس نے جینڈر وائلنس یونٹ کاقائم عمل میں لایا ہے جس میں خواتین اور معاشرے کے بے سہارا افراد کے متعلق جرائم کا سدباب کیا جائے گا۔

فیصل آباد میں سیف سٹی پروجیکٹ عمل میں لایا گیا جس کی مدد سے کر یمینلز کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔تھانہ جات کو جدید طرز کی سہولیات مہیا کی گئیں ہیں اور لوگوں کے بیٹھنے کیلئے علیحدہ ویٹنگ روم بنائے گئے ہیں ۔وفد کو سیف سٹی اور خدمت مرکز کا وزٹ کروایا گیا اور دی جانے والی سہولیا ت سے متعلق بریف کیا گیا ۔آخر پر ریجنل پولیس آفیسرفیصل آباد ذیشان اصغر اور سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلا ل عمر نےسینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء میں یاد گاری شیلڈ پیش کیں اور شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو لی۔