صدر زرداری کا3دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

منگل 29 اپریل 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں3دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں صدرمملکت نے تربت میں کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیاہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔