تخت لاہور کے حکمران پشتون دشمنی میں تمام حدیں پار کرتی جارہی ہے پہلے پہل پشتون طلبا کو ہاسٹل سے بیدخل کیا گیا

منگل 29 اپریل 2025 22:20

sکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صوبائی صدر جمال الدین رشتیا نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلبا پر صوبائی اسمبلی ہال کے سامنے اپنے جائز اور برحق مطالبات کے حل کیلئے پرامن احتجاج پر مجبور پشتون طلبا پر پولیس کی جانب سے کریک ڈان انہیں زخمی اور گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخت لاہور کے حکمران پشتون دشمنی میں تمام حدیں پار کرتی جارہی ہے پہلے پہل پشتون طلبا کو ہاسٹل سے بیدخل کیا گیا بعد ازاں ان پر تعلیم کے دروازے بند کئے گئے جسے پنجابی اشرافیہ کی پشتونوں سے متعلق طویل المیعاد پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے پشتون بلوچ طالبعلموں سے لیکر غریب پرور محنت کشوں اور تاجروں تک ان پر پنجاب کی سرزمین تنگ کی جارہی ہے جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اے این پی کے قائم مقام صوبائی صدر نے مزید کہا کہ پشتون طالبعلم لاہور سمیت پنجاب کے مختلف درسگاہوں میں زیر تعلیم ہے ان پر کبھی مذہبی جنونیوں کی طرف سے توکبھی یونیورسٹی انتظامیہ کی ایما پر پولیس اور فورسز کی جانب سے حملے ہوتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول عمل نہیں گزشتہ رات کے آخری پہر پنجاب صوبائی اسمبلی ہال کے سامنے ایک ہفتے سے جاری پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پرامن دھرنے پر پنجاب پولیس نے بے دردی کے ساتھ معصوم پشتون طلبا پر تشدد کیا اور متعدد پشتون طلبا کو گرفتار کر لیاخیبر پشتونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ان طلبا کو پہلے ہاسٹلز سے جبرا بے دخل کیا گیا اور اب انہیں پنجاب سے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پشتون طلبا کے لیے پیدا کیے گئے مسائل کا فوری اور منصفانہ حل یقینی بنایا جائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی دیگر قوم دوست جمہوریت پسند قوتوں کیساتھ مل کر پنجاب میں جاری پشتون بلوچ دشمنی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے