Live Updates

27 اپریل کو انکت نامی نوجوان نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کیا، بھارتی باشندوں کے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے حوالے سے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا بیان

بدھ 30 اپریل 2025 01:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ 27 اپریل کو انکت نامی نوجوان نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی باشندوں کے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے حوالے سے بیان میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حملے کے دوران پاکستان مخالف اور مسلمان مخالف نعرے لگائے گئے، حملہ آوروں کا تعلق ہندو توا سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن پر پتھرائو کیاگیا اور زعفرانی رنگ پھینکا گیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے امید کی کہ برطانوی قانونی ادارے حملہ آور کیخلاف کارروائی کرینگے اور سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات