Live Updates

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار، سرحدی علاقے خالی کروا لیے

بھارتی شہریوں کو حالات سے بے خبر رکنے کے لیے مودی سرکار نے سیکڑوں ٹی وی چینلز بھی بلاک کروا دئیے

بدھ 30 اپریل 2025 16:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور روایتی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار نے سرحدی علاقے خالی کروانا شروع کردیے ہیں۔بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کرنے کے لیے میڈیا پروپیگنڈا کا سہارا لیا، اور اس کے بعد اب مودی سرکار نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات کو خالی کرانے کا عمل شروع کررکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لیے ہیں۔ اس سے قبل اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت نے گرودواروں سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے لیے احکامات دیے تھے۔

(جاری ہے)

بھارت نے اپنے ہی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے سیکڑوں پاکستانی چینلز کو بھی بلاک کروا دیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی پالیسیوں اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے۔ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوتوں کے خود پر جنگی جنون سوار کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات اس کی داخلی سیاسی مشکلات، عالمی سطح پر تنہائی اور اس کے خطرناک عزائم کو بھی آشکار کرتا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات