Live Updates

ہمارے ملک میں ہونے والی ترقی مزدور کی محنت کی مرہون منت ہے‘ ملک افضل کھوکھر

بدھ 30 اپریل 2025 16:35

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے محنت کشوں کے عالمی دن پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ہونے والی ترقی مزدور کی محنت کی مرہون منت ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے ،اگر پاکستان کو کسی نے ترقی دینے کا سوچا تو محمد نوازشریف نے سوچا۔

انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوستوں کو سلام، دین اسلام نے کسب حلال کے لیے محنت کو عظمت کا درجہ اور محنت کش کی عزت کا شعور دیا۔محنت کشوں کے حقوق کے شعور کی بیداری پر شکاگو کے شہدا کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، مزدور صنعت وحرفت کے ستارے ہیں اور ہر محنت کش، ہر مزدور ہر کارکن حقیقی ہیرو ہے۔

(جاری ہے)

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ مزدور کا عزم وحوصلہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، دنیا کی ہر عمارت، ہر پل، ہر شاہراہ اور ہر پراجیکٹ میں مزدور کا خون پسینہ شامل ہے، ہم محنت کشوں کے حقوق کے احترام کا عہد کرتے ہیں، حکومت مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے اور ان کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے وزیر اعلی مریم نوازشریف کی جانب سے ساڑھی12لاکھ محنت کش خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ہونے والی ترقی مزدور کی محنت کی مرہون منت ہے۔ملک میں ترقی مزدورں اور محنت کشوں کی وجہ سے ہورہی ہے تو اس کو ثمر بھی ملنا چاہیے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات