کمشنر سرگودہا کا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبا قائد آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ، اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا

بدھ 30 اپریل 2025 17:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبا قائد آباد میں جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلے میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر فروہ عامر بھی موجود تھیں۔کمشنر نے مختلف امتحانی ہالز کا معائنہ کرتے ہوئے طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولیات، امتحانی عملے کی موجودگی، امتحانات کے شفاف انعقاد اور نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی مراکز میں صفائی ، بجلی، پنکھوں اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ امتحانات طلباکے مستقبل کا اہم مرحلہ ہوتے ہیں، اس لیے ضلعی انتظامیہ ان کے شفاف انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں ہر سطح پر نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی بے قاعدگی یا شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تمام امتحانی مراکز کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ طلباکو پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :