
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کچی آبادیوں سے متعلق کیس میں چیئرمین سی ڈی اے ، ممبر پلاننگ اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کو طلب کرلیا
بدھ 30 اپریل 2025 17:18

(جاری ہے)
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے ڈپلومیٹک انکلیو کے پاس بھی کچی آبادی ہے، یہ تشویشناک ہے۔ سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کچھ کچی آبادیوں کو تو ہم تسلیم کرتے ہیں۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کس قانون کے تحت سی ڈی اے کچھ کچی آبادیوں کو تسلیم کرتا ہے اور کچھ کو نہیں؟ جسٹس جمال مندو خیل نے سی ڈی اے وکیل سے استفسار کیا کہ کچی آبادی کہتے کس کو ہیں؟ کچی آبادی اگر کچے گھر ہیں تو 90 فیصد بلوچستان کچی آبادی ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے 2016 سے سپریم کورٹ نے کچی آبادیوں سے متعلق قانون سازی کا حکم دے رکھا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے 2015 سے مقدمہ زیر التواء ہے اور آج 10 سال ہوگئے مگر کچھ نہیں ہوا۔ سی ڈی اے وکیل نے موقف اپنایا عدالت کے حکم امتناع کی وجہ سے اسلام آباد میں کچی آبادیاں اور تجاوزات بڑھ رہی ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوتی۔ سی ڈی اے وکیل نے کہا سپریم کورٹ کے حکم سے قانون و انصاف کمیشن میں قائم کمیٹی کے ہر اجلاس میں سی ڈی اے شریک ہوتا ہے۔ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے جو لوگ شروع سے بیٹھے ہیں وہ مالک ہیں، جو بعد میں آباد ہوئے وہ کچی آبادی میں آتے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کچی آبادی سے متعلق سی ڈی اے نے پک اینڈ چوز کی پالیسی بنا رکھی ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے پوچھا کچی آبادی کی زمین بنیادی طور پر کس مقصد کیلئے الاٹ کی گئی تھی؟ یہ آبادیاں اچانک تو نہیں بنیں، لوگ دس، 15 سال سے آباد ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے 2016 سے عدالت کے بہت تفصیلی آرڈر موجود ہیں لیکن ان پر عمل نہیں ہو رہا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے موقف اخیتار کیا کہ 2016 کے آرڈر کے بعد پانچ سے چھ اجلاس ہو چکے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے اگر اجلاس ہوئے ہیں تو عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ اجلاسوں کے میٹنگ منٹس کہاں ہیں؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے سی ڈی اے ماسٹر پلان کو ڈسٹرب کیے بغیر کچی آبادیوں کا فیصلہ کرے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آئندہ سماعت پر چیئرمین سی ڈی اے ،ممبر پلاننگ سی ڈی اے اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے کچی آبادیوں سے متعلق قائم ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ منٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا
-
پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے انعام پائیں، لاہوریوں کیلئے نئی آفر آگئی
-
حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں قبلہ درست کرلیں ورنہ ایک ہفتے میں اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، مولانا فضل الرحمان
-
اسرائیل نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ کے بعض حصوں سے نکل جانے کا حکم دے دیا
-
پسماندہ معاشرے اور ان کے حنوط شدہ ہیروز
-
شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی
-
میونخ سے الپس تک کا ریل رابطہ منقطع، سیاح اور مقامی باشندے پریشان
-
اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کی کرپٹو پالیسی: سوال زیادہ، جواب کم
-
سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
ہزاروں انتہائی امیر جرمن باشندوں کی تعداداور دولت میں مزید اضافہ
-
بھارت: شری گُنڈیچا مندر کے قریب بھگدڑ، تین ہلاک، بارہ سے زائد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.