حضرو پولیس نے دو منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس، ہیروئن آئس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا

بدھ 30 اپریل 2025 17:34

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) حضرو پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ایک کلو سے زائد چرس، 1260 گرام ہیروئن اور 140 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر نگرانی تھانہ حضرو پولیس کے ایس ایچ او سجاد حیدر کی قیادت میں تھانہ حضرو پولیس اب بااثر منشیات فروشوں جن کی تعداد دوسو سے اوپر ہو چکی ہے جبکہ باقی منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ حضرو کی حدود سے منشیات فروشوں کی گرفتاری پر والدین نے خوشی کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ہیروئن آئس چرس نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان نسل نشے سے چھٹکارا حاصل کر رہی ہے جبکہ کئی نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے روکنے میں مدد ملے گی۔ اسی سلسلے میں حضرو پولیس نے وحید مسیح ولد نعمت مسیح سکنہ محلہ مسلم گنج حضرو سے 1560 گرام چرس اور محمد مسکین ولد شیر محمد سکنہ محلہ شہباز خان کے قبضہ سے 1260 گرام ہیروئن اور 140 گرام آئس برآمد کر لی ۔تھانہ حضرو کے عوامی حلقوں نے چوروں ڈاکوؤں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔\378