کسٹمزکی کارروائی ،ایک کروڑروپے سے زائد کے موبائل فونز ضبط

بدھ 30 اپریل 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) کسٹمزکی کارروائی میں ایک کروڑروپے سے زائد کے موبائل فونز ضبط کر لئے گئے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ بلوچستان سے آنے والی بس کی تلاشی کے دوران ڈرائیور اور کلینر کوگرفتار کرکے بس کے خفیہ خانوں سے 351اسمارٹ فونز برآمدکرکے ضبط کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

ضبط شدہ موبائل فونزکی مالیت ایک کروڑ72لاکھ 20ہزارروپے اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والی بس رجسٹریشن نمبر BVA-355 ایک کروڑ روپے جن کی کل مالیت 2کروڑ 72لاکھ 20ہزار روپے بنتی ہے ۔ضبط شدہ بس اورموبائل فونز کو اے ایس اوکے گودام منتقل کردیاگیاہے۔کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔