Live Updates

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت 7 مئی تک کے لیے ملتوی کردی

بدھ 30 اپریل 2025 22:14

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت 7 مئی تک کے لیے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس۔کی سماعت 7 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔جبکہ درخواست گزارکے وکیل منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ وزارت قانون کی ججز ٹرانفر کیلئے سمری میں بھی تضاد ہے۔جس پرجسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ پہلی جو سمری تیار ہوئی اس میں اندرون سندھ کا ذکر تھا،یہ انجانے میں غلطی ہو سکتی ہے اندرون سندھ کے بجائے سندھ لکھاگیا، کراچی کو تو اندرون سندھ سے الگ ہی لکھا جاتاہے انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محمدعلی مظہرکی سربراہی میں آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ وزارت قانون کی ججز ٹرانفر کیلئے سمری میں بھی تضاد ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو سیکرٹری قانون نے لکھا کوئی سندھ کا جج نہیں،چیف جسٹس پاکستان کو بھی لکھا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں سندھ سے کوئی جج نہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ کہنا چاہتے ہیں ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت کا تعلق سندھ سے ہے،جسٹس ثمن رفعت کا تعلق کراچی سے ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ پہلی جو سمری تیار ہوئی اس میں اندرون سندھ کا ذکر تھا،یہ انجانے میں غلطی ہو سکتی ہے اندرون سندھ کے بجائے سندھ لکھاگیا، کراچی کو تو اندرون سندھ سے الگ ہی لکھا جاتا ہے،منیر اے ملک نے کہاکہ سمری میں غلطیاں حکومت کی نااہلی اور غیرسنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں،سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت 7مئی تک ملتوی کردی گئی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات