Live Updates

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا

بدھ 30 اپریل 2025 22:14

پہلگام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) پہلگام فالس فلیگ پر بھارت خواہ کچھ بھی کرتا رہے کشمیربھارت کا نہیں ہے اس حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتاکیونکہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام کو جب بھی موقع ملے وہ کشمیر پر بھارت کا کوئی حق نہ ہونے کا اظہار ضرور کرتے ہیں ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں رکشہ ڈرائیور سے پوچھا گیا کہ وہ پہلگام حملے کے حوالے سے کیا کہیں گی اس پر رکشہ ڈرائیور نے کہا پہلگام حملہ ہندوستان کی چال ہے، آپ ہندوستان میں نہیں رہتے کے سوال پر رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ نہیں ہم کشمیر میں رہتے ہیں اور کشمیر انڈیا کا نہیں ہے۔ کشمیری رکشہ ڈرائیور کی بات ہر کشمیری کے دل کی آواز ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات