Live Updates

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا جنگی جنون جاری

پاکستانی مسلح افواج اور عوام بھی دندان شکن جواب کیلئے تیار

بدھ 30 اپریل 2025 22:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد ایک طرف بھارت کا جنگی جنون جاری ہے تو دوسری جانب پاکستانی مسلح افواج اور عوام بھی دندان شکن جواب تیار ہیں ۔ لائن آف کنٹرول مقبوضہ کشمیر کے اطراف میں بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے متصل تمام سرحدی گاؤں خالی کروا لئے گئے ۔

پہلگام فالس فلیگ حملے کو بنیاد بنا کر کشمیری مسلمانوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی زندگی کو مودی اور بھارتی فوج نے اجیرن بنا دیا ہے ۔ مودی سرکار پراس وقت جنگی جنون سوار ہے جو خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، مستند انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت، پاکستان کیخلاف کسی بھی وقت فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ تاہم بھارت کی کسی مہم جوئی کا یقینی اور سخت جواب دینے کے لیے پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔ پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ مل کر اپنی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاعنکریگی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات