راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے بھاٹہ چوک مویشی منڈی کا ٹھیکہ ساڑھے 16 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کر دیا

بدھ 30 اپریل 2025 22:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے بھاٹہ چوک مویشی منڈی کا ٹھیکہ ساڑھے 16 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کر دیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت ساڑھے 5 کروڑ روپے زائد ہے ڈیڑھ ماہ کے لئے عید قربان کے موقع پر بھاٹہ گر اؤنڈ میں لگائی جانے والی جڑواں شہروں کی سب سے بڑی منڈی مویشیاں کی 16 کروڑ 57 لاکھ روپے میں سب سے زیادہ بولی ٹوکن نمبر 3 پر معین خان نے لگائی جبکہ منڈی مویشیاں میں اپنے جانور فروخت کرنے کے لئے لانے والوں سے بڑے جانور کی انٹری فیس 3 ہزار روپے،چھوٹے جانور کی انٹری فیس 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اسی طرح بھوسہ اور چارہ لانے والی بڑی گاڑیاں 1 ہزار روپے اور چھوٹی گاڑیاں 500 روپے انٹری فیس ادا کریں گی جبکہ انٹری فیس کے علاوہ جانور لانے والی 10 ویلر تک بڑی گاڑیاں 400 روپے فی پھیرا اور 6 ویلر تک 300 روپے فی پھیرا جبکہ ٹرک، مزدا، شہزور 200 روپے اور پک اپ 100 روپے فی پھیرا ادا کریں گی اسی طرح خریداروں کے لئے مختص پارکنگ میں کار، جیپ وغیرہ 100 روپے اور موٹر سائیکل 50 روپے پرچی وصول کی جائے گی منڈی کے اندر سٹال لگانے والوں کو 150 روپے فی مربع گز کے حساب سے کرایہ ادا کرنا ہوگا اس موقع پر سی ای او راولپنڈی کینٹ نے بتایاکہ امسال عیدالاضحی پر لگائی جانے والی منڈی مویشیاں کا ٹھیکہ کر تے ہو ئے قوانین کے ساتھ ساتھ شفا فیت کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے اسی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 کروڑ 57 لاکھ روپے پر نیلام ہوئی ہے مذکورہ منڈی مویشیاں کی نیلامی انتہائی شفاف طریقہ سے منعقد کی گئی نیلامی میں مجموعی طور پر 24 بولی دہند گان نے شرکت کی سب سے زیادہ بولی دہندہ نے گز شتہ سال کی بولی 10 کروڑ 99 لاکھ کے مقابلہ میں زائد بولی کی پیشکش کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 5 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے یہ منڈی عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گی۔