فیصل آباد، مزدا ٹرک کے ڈرائیور کو اونگھ آنے سے سامنے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا

بدھ 30 اپریل 2025 22:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) پینسرہ کے قریب موٹروے پر مزدا ٹرک کے ڈرائیور کو اونگھ آنے سے سامنے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا، مزدا ٹرک میں سوار 50سالہ لیاقت ولد رحیم‘ 60سالہ سرام خان ولد بوٹا سکنہ کشمور اور 50 سالہ منظور بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے مضروبان کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچایا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیاقت علی ولد رحیم خان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ ڈاکٹر دیگر زخمیوں کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔