Live Updates

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے ترمیمی بل 2025 کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی

بدھ 30 اپریل 2025 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا محمود بشیر ورک کی زیر صدارت اجلاس نے قانون شہادت ترمیمی بل 2025 کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی۔،چیئرمین کمیٹی نے کہاہے کہ ایڈوانس ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے عدالتوں میں کیسز تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے اس دوران سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم قوانین میں موجود نقص میں پھنسے ہوئے ہیں۔

دنیا آگے کی طرف نکل رہی ہے ہم پیچھے کی طرف جارہے ہیں۔حکومت بل لاتی ہے تو ملک کی ضرورت بن جاتی ہے۔ہم جب بل لاتے ہیں تو مسائل شروع ہو جاتے ہیںہمیں ایوان کی بجائے کمیٹی کی رائے کو دیکھنا چاہیے ،کمیٹی حکومت کی منشائ کو دیکھے بغیر اپنا فیصلہ کریں۔

(جاری ہے)

جبکہ جواب دیتے ہو?بیرسٹرعقیل نے کہاکہ عدالتوں میں فرانزک رپورٹ کا جواز پیش کرکے کیسز تاخیر کی جاتی ہے۔

ہر کیس فرانزک میں بھیجا جائے گا تو کیسز تاخیر کا شکار ہونگے۔علی محمد خان نے کہاکہ حکومت اگر ان بورڈ نہ ہو تو بل ایوان سے مسترد ہو جائے گا۔کمیٹی نے بل کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی۔واضح رہے کہ قانون شہادت میں دستاویزات، دستخط اور انگھوٹے کی تصدیق کا اختیار ججز کی بجائے فرانزک سے کرنے کی ترمیم ہے قانون شہادت ترمیمی بل پیپلز پارٹی کی شازیہ مری کی جانب سے لایا گیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات