سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس غیرمؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹادیا

بدھ 30 اپریل 2025 23:05

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس غیرمؤثر ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس غیرمؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹادیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ سیدھی سی بات ہے کہ آڈیولیکس کمیشن کے سربراہ قاضی فائزعیسیٰ ریٹائرہوگئے۔ انکوائری کمیشن کے ممبرجسٹس نعیم اختر اور جسٹس عامر فاروق سپریم کورٹ کے جج بن گئے۔

وفاقی حکومت کو نیا کمیشن بھی بنانا ہے تب بھی یہ کیس اب غیر مؤثر ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا صرف اتنا بتا دیں کہ وفاقی حکومت نیآڈیولیکس پرکیا کرنا ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا مجھے ہدایات لینے کے لیے وقت دے دیں۔

(جاری ہے)

اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کیا مذاق بنایا ہوا ہے آپ نے۔ کبھی آپ آ جاتیہیں کبھی اٹارنی جنرل۔ صرف ہاں یا نہ بتانا ہے۔روزانہ ہم یہاں بیٹھ کبس ایک معاملہ لٹکاتے رہیں کہ اٹارنی جنرل نہیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا اٹارنی جنرل نے بتانا ہے کہ کیا آڈیو لیکس پر نیا کمیشن بنائیں گے یا نہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا یہ کیس تو غیر مؤثر ہو چکا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر بولے سیدھی سی بات ہیکہ آڈیولیکس کمیشن کیسربراہ قاضی فائزعیسیٰ ریٹائرہوگئے۔ انکوائری کمیشن کیممبرجسٹس نعیم اختر اور جسٹس عامر فاروق سپریم کورٹ کے جج بن گئے۔ وفاقی حکومت کو نیا کمیشن بھی بنانا ہے تب بھی یہ کیس اب غیر مؤثر ہے۔ عدالت نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس غیرمؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹادیا۔