جعفر آباد،ایف اے۔ایف ایس سی کے امتحانی عمل اپنی مقررہ تاریخ کو ہونگے ، اظہر شہزاد

بدھ 30 اپریل 2025 23:08

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا ہے کہ ایف اے۔ایف ایس سی کے امتحانی عمل اپنی مقررہ تاریخ کو ہونگے اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی امتحان 02 مئی سے 27 مئی تک جاری رہیں گے تمام انسپکٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل۔تحصیلدار نائب تحصیلدار پرنسپلز سمیت دیگر نگران اپنذمہ داریاں سرانجام دیں گے نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے تاکہ طلبا و طالبات اپنی قابلیت اور ذہانت سے تحریری امتحان دے کر کامیابی حاصل کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف اے۔

(جاری ہے)

ایف ایس سی امتحانات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کے موقع پر دیگر امور بھی زیر غور لائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ امتحانی عمل کے سلسلے میں اگر کوئی اسٹاف نہ پہنچ سکا تو اس حوالے سے بھی متبادل اسٹاف بھی موجود ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ہرصورت امتحانی عمل اپنی مقررہ تاریخ کو ہو ہم امتحانی عمل کو کسی صورت رکنے نہیں دیں گے اس سلسلے میں سکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے فل پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص نقل کے پھیلاو میں مداخلت نہ کر سکے اس حوالے سے حکام بالا وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے احکامات ملیں گے ان پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے نقل کے ناسور کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ضلعی انتظامیہ امتحانی بورڈ کے ساتھ اپنی تمام تر زمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دے گی حکام بالا کے احکامات کو عملی جامہ پہنانا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز پر ایمبولینس بھی مستعد رہیں گی کیونکہ سخت گرمی حالات میں اگر طلبا و طالبات کو طبی امداد کی ضرورت محسوس کی جائے تو اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جاسکے امتحانی مراکز پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ کیسکو حکام کو بھی آگاہی فراہم کی گئی ہے کہ وہ امتحان کے مقررہ اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور لوڈ شیڈنگ کے عمل سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :