Live Updates

سطح زمین پر ہم جو تعمیرات ، سہولیات اور رنگارنگی دیکھتے ہیں ، شعیب نوشیروانی

بدھ 30 اپریل 2025 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے یوم مزدور کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا کہ سطح زمین پر ہم جو تعمیرات ، سہولیات اور رنگارنگی دیکھتے ہیں یہ صرف مزدوروں ، محنت کشوں کے پسینے کی نتیجے میں وجود میں آئی ہے یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن کارخانوں ، کیتھوں کھلیا نوں ، معدنیات کے کانوں اور دیگر کار گا ہوں میں سرمائے کی بٹھی میں جلنے والے لا تعداد محنت کشو ں کا دن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیابھر میں مزدوروں کا عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے مزدوروں کے ماتھے پر محنت کے پسینے کی نتیجے میں شہروں میں بلد وبالا عمارتیں و منزلات تعمیر ہوئے جس سے شہر وں کے نقشے بدل گئے اور اس کے ساتھ ساتھ صحرا ہوں، چوراہوں ، میدانوں کو آباد کر کے سر سبز باغات میں تبدیل کیے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد امریکہ کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جد وجہد کا یاد تازہ کرنا ہے انسانی تاریخ میں محنت وعظمت اور جہدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات