Live Updates

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 8ویں میڈیکل لیبارٹری کانفرنس کا انعقاد

بدھ 30 اپریل 2025 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 8ویں میڈیکل لیبارٹری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ماہرین اور اساتذہ نے شرکت کی۔مقررین نے پاکستان میں میڈیکل لیبارٹری نظام کو بہتر بنانے، جدید تشخیصی ٹیکنالوجی کے انضمام اور مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کہا کہ صحت کے شعبے میں لیبارٹری ٹیکنالوجی کا کردار نہایت اہم ہے اور دنیا بھر میں 70فیصد طبی تشخیصات لیبارٹری رپورٹس کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس شعبے کو اب زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے، جو خوش آئند بات ہے۔پاکستان میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کے صدر چودھری احسان اللہ سدھو نے 2011میں پنجاب میں میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجسٹس کی سروس سٹرکچر کے اجرا کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا لیکن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2012کی بعض شقوں کی وجہ سے آزادانہ پریکٹس میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اتحادی صحت کے ماہرین کی علیحدہ کونسل کے قیام کا مطالبہ کیا۔کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان آفتاب، ڈاکٹر اسدالرحمان،پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد،محمد ندیم اشرف اوراشتیاق احمد نے بھی خطاب کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات