Live Updates

وفاقی وزرا محسن نقوی اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے خالد مقبول صدیقی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خالد مقبول صدیقی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی بھرپور تائید کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ دفاع وطن کے لئے تیار ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، سیاسی اکابرین بھارت کی ممکنہ جارحیت کے قومی ایشو پر متحد ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج یکجان ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات