موچکو پولیس نے بین الصوبائی چھالیہ سپلائرزکو گرفتارکرلیا

بدھ 30 اپریل 2025 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر مختلف کارروائیوں کے دوران بین الصوبائی چھالیہ سپلائرزکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے66 بورے چھالیہ،5 شاپر گٹکاماوا اور 10پیکٹ انڈین گٹکا برآمدکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارملزمان عبد الشکور ولد جہانزیب اوربشیر احمد ولد قاسم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان رکشہ اور موٹر سائیکل کے ذریعے چھالیہ ، گٹکاماوا حب چوکی بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور رکشہ کوبھی قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :