Live Updates

ز* حیدر آباد میں گیس سلنڈر پھٹنا معمول بن گیا ، انتظامیہ سو گئی ،اسلم غوری

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) میری پہچان پاکستان کے رہنماؤں محمد پناھ پنیار، اسلم غوری اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حیدرآباد میں ہر روز گیس سلنڈر پھٹ رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا، حالانکہ غیر قانونی ایل پی جی گیس بند کروانا ڈی سی حیدرآباد کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال بھی لیاقت کالونی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک ہوئے تھے، لیکن انتظامیہ پیسوں کے عوض آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے۔ یہ حیدرآباد شہر کو تباہ کر رہے ہیں۔ ڈی سی حیدرآباد کو فوری طور پر غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر بند کروانے چاہئیں۔ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ لوگ مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ کوئی پالیسی ہے، نہ کسی قانون پر عملدرآمد ہو رہا ہے، نہ ہی کوئی حفاظتی نظام قائم کیا جا رہا ہے۔ صرف اور صرف لاپرواہی ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد میں ہر روز گیس سلنڈر پھٹ رہے ہیں۔ ڈی سی حیدرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام کو نوٹس لے کر ایل پی جی گیس فلنگ کا کام مکمل طور پر بند کروانا چاہیے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات