Live Updates

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، کویت

بدھ 30 اپریل 2025 21:20

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)کویت نے کہا ہے کہ دوست ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے سفارتکاری اور دانشمندانہ بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کویت سٹی سے کویتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فریقین تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں اور کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک بین الاقوامی قوانین اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی پابندی کریں۔ کویتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امن اور استحکام کی خاطر تعمیری بات چیت کریں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات