Live Updates

- سالار خان کاکڑ کو عمران خان سے وفاداری کی سزا دی گئی ھے سالار خان کاکڑ جیل میں تمام تر فسطائیت و جبر کے باوجود نہیں جھکے

بدھ 30 اپریل 2025 22:30

P کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)سالار خان کاکڑ کو 6 ماہ بیگناہ پابند سلاسل کے بعد رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں سالار خان کاکڑ کو عمران خان سے وفاداری کی سزا دی گئی ھے سالار خان کاکڑ جیل میں تمام تر فسطائیت و جبر کے باوجود نہیں جھکے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، صوبائی جنرل سیکریٹری جہانگیر رند، نوبزادہ شریف جوگیزئی، مرکزی کور کمیٹی ممبر ڈاکٹر منیر بلوچ، مرکزی نائب صدر سردار خادم حسین وردگ، نڈویژن صدر نور خان خلجی ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر سردار زین العابدین خلجی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ جنرل سیکریٹری ملک فیصل دہوار اور دیگر نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی جنرل سیکریٹری اور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 263 سالار خان کاکڑ کو جہلم جیل سے رہائی کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہی کہ سالار خان کاکڑ کو 26 نومبر 2024 عمران خان کی جانب سے دی گئی احتجاج کے موقع پر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سالار کاکڑ پر فارم 47 کی جعلی حکومت نے پس پردہ قوتوں کی ایما پر درجنوں بے بنیاد اور جعلی ایف آئی آرز میں نامزد کیا گیا ہر بار ضمانت میں رہائی کی بجائے انہیں کسی اور جھوٹے کیسز میں گرفتار کیا جاتا رہا بلا آخر آج 6 مہینوں کے بعد سالار خان کاکڑ کو جہلم جیل سے رہا کیا گیا سالار خان کاکڑ اور پوری تحریک انصاف کو رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات