
یوم مزدور 2025 ، این آئی آر سی اور آئی ایل او کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل منعقد ہوگی
بدھ 30 اپریل 2025 23:10
(جاری ہے)
کانفرنس کی صدارت چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کریں گے جبکہ افتتاحی خطاب بھی وہی کریں گے۔
ان کے بعد معروف قانون دان بیرسٹر ظفراللہ خان "اسلام میں مزدور اور آجر کے حقوق و فرائض" پر اظہارِ خیال کریں گے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل "پاکستانی عدلیہ کی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کاوشوں" پر کلیدی خطاب کریں گے۔کانفرنس میں مختلف تکنیکی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ پہلے سیشن کی صدارت سابق جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کریں گے اور اس سیشن کا موضوع "انڈسٹریل ہارمنی اینڈ سوشل ڈائیلاگ " ہوگا، جس میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی ، زرعی ترقیاتی بینک کے صدر طاہر یعقوب بھٹی ، ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان ریلویز شعیب عادل ، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی فیصل نثار چوہدری ، سی ای او جیو ٹی وی میر ابراہیم رحمان اور یونی لیور پاکستان کے ڈائریکٹر سراج حسین صنعتی اداروں کے نمائندگان کی حیثیت سے جبکہ ٹریڈ یونینز کے رہنما پینل ڈسکشن میں شامل ہونگے ۔ نظامت سلمان منصور صدیقی، جنرل سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کریں گے۔دوسرے سیشن کی صدارت وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین کریں گے، جس میں "انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012 کے تحت شکایات کے ازالے" اور "پاکستان کی آئی ایل او کنونشنز سے وابستگی" جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ اس سیشن میں ایڈووکیٹ عمران شفیق بطور میڈیٹر شریک ہوں گے جبکہ مزدور امور کے ماہر افتخار احمد اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔اختتامی سیشن میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ "پاکستان میں موجودہ قوانین کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں" پر روشنی ڈالیں گے جبکہ آئی ایل او پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیر ٹونسٹول "کام کی دنیا کے مستقبل" کے بارے میں کلیدی خطاب کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی جائیں گی اور شرکاء کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام ہوگا۔چیئرمین این آئی آر سی نے اس کانفرنس کو مزدوروں کے حقوق کے فروغ اور صنعتی ہم آہنگی کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’وی 2025‘‘ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک سوچ ہے، جو مکالمے، احترام اور شراکت داری پر مبنی ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
ملک میں ڈبے کے دودھ کی حقیقی ضرورت صرف 2 ہزار بچوں کو! لیکن سالانہ اربوں خرچ کیے جاتے ہیں،ماہرین کا انکشاف
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
ْٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری میں مدد ملے گی‘ بلال اظہر کیانی
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
-
تیل کی تلاش کے لئے پاکستانی کمپنی سائنرجی کو اور امریکی کمپنی وائٹل کے درمیان معاہدہ
-
پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.