Live Updates

سفیر رحیم حیات قریشی کی بیلجئیم کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری روابط بڑھانے کے لیے تعاون کی پیشکش

جمعرات 1 مئی 2025 01:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجئیم کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری روابط بڑھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجئیم کے ان سرمایہ کاروں اور درآمد کنندگان کی میزبانی کی جو پاکستان کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران انہوں نے ان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ان کے کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات