
مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے، صدر اور وزیراعظم کا پیغام
منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہو گا،آئیے ملک میں بامعنی پالیسیوں، جامع ترقی اور ایک ایسا کلچر فروغ دیں جہاں ہر محنت کش کے کردار کا احترام کیا جائے،صدر او ر وزیراعظم کا عالمی یوم مزدور دن کے موقع پر پیغام
فیصل علوی
جمعرات 1 مئی 2025
11:09

(جاری ہے)
یومِ مزدور دنیا بھر کے محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کیلئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ ہم مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ محنت کشوں کیلئے محفوظ، صحت مند اور باوقار حالات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ محنت کش قوم کی ترقی اور حالات سے نمٹنے کی استعداد کے پیچھے اصل محرک ہیں۔ مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ آئین میں درج ہے۔ مزدوروں کے تحفظ کیلئے اہم قانون سازی، انتظامی اصلاحات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں۔ ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بھی عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورکروں، کان کنوں اور کارکنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرمزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محنت کش اللہ کا دوست ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔ لیبر ڈے کے حوالے سے محنت کشوں کیلئے تقریباً 84 ارب روپے کا مجموعی پیکیج دیا ہے، راشن کارڈ کے ذریعے کان کن اور ورکرز تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13 دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔ان کایہ بھی کہنا تھاکہ لاہور میں محنت کشوں کیلئے اپنی نوعیت کا 200 بیڈ کا پہلا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے۔ ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹیلی کلینکس بنا رہے ہیں۔ ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر سٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کا افتتاح خوش آئند ہے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.