Live Updates

مقبوضہ وادی میں گرفتاریاں، گھروں کو گِرایا گیا، میر واعظ

کریک ڈاون کے بعد اب بھارت بھر میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،بیان

جمعرات 1 مئی 2025 12:02

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، مکانوں کو گرایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کریک ڈاون کے بعد اب بھارت بھر میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔میرواعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس کشمیریوں کو تحفظ فراہم نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

ادھر حریت رہنما چیئرمین کشمیر انسٹیٹیویٹ آف آنٹرنیشنل ریلیشنز الطاف وانی نے بھی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے۔جس میں انہوں نے کہاکہ اکثر لائن آف کنٹرول کے ایک طرف مائیں اور دوسری طرف ان کے بچے رہ جاتے ہیں ، بہت سیلوگ نسلوں تک اپنے پیاروں کیساتھ دوبارہ ملنے سیقاصر ہیں۔الطاف وانی نے مزید کہا کہ جبری علیحدگی روکنے اور خاندان کے ملنے کے حقوق کے لیے بھارت سے جوابدہی کی جائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات