Live Updates

بھارتی حملے کا خطرہ برقرار ہے لیکن ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں‘ عطا تارڑ

جمعرات 1 مئی 2025 13:43

بھارتی حملے کا خطرہ برقرار ہے لیکن ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرارہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی کو اسپانسر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش کو تمام ممالک سراہ رہے ہیں، جس کے بعد بھارت شرمندگی اور خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرار ہے مگر ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات