Live Updates

بھارت میں دورانِ علاج فوت ہونیوالے آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچادی گئی

نماز جنازہ اداکر دی گئی ،قریبی رشتہ داروں سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے مقامی قبرستان میں تدفین

جمعرات 1 مئی 2025 13:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بھارت میں دوران علاج فوت ہونے والے کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

(جاری ہے)

مرحوم کے والد کے مطابق آریان شاہ کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچادی گئی ہے اورنماز جنازہ اداکر دی گئی ،قریبی رشتہ داروں سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی ۔۔آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔ کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کا 25 اپریل کو بھارت کے شہر چنئی میں دورانِ علاج انتقال ہوا تھا۔ وہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات