Live Updates

مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے، پاکستان تحریک انصاف

جمعرات 1 مئی 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان طاقت اور واضح ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات