Live Updates

پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے سے پہلے عمررسیدہ شخص واہگہ بارڈر پر انتقال کر گیا

جمعرات 1 مئی 2025 15:57

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)ایک عمر رسیدہ اور ضعیف شخص جسے مقبوضہ جموں و کشمیر سے پاکستان ڈی پورٹ کرنے کیلئے لایا گیا تھا، اٹاری واہگہ بارڈر پراچانک گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نژاد معمر شخص عبدالحمید بٹ 80کی دہائی کے آخر میں پاکستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر واپس گیاتھا اور وادی کشمیر میں آباد ہواتھا۔ تاہم اسے بھارتی پولیس زبردستی لے گئی اور ملک بدری کے لئے سرحد پر بھیج دیا جہاں وہ اچانک دم توڑ گیا۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے متعدد افراد کوڈی پورٹ کیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات