Live Updates

کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود بند، نوٹم جاری

ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے، ایوی ایشن حکام

جمعرات 1 مئی 2025 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کی کچھ فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات پر مخصوص فضائی حدود یکم سے 31 مئی تک بند رہے گی، اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔حکام نے کہا کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات