Live Updates

بھارت نے پاکستانی شہریوں کو واہگہ کے راستے جانے کی اجازت دے دی

فیصلہ انڈین وزارت داخلہ کے 24 اپریل کے حکم نامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کیا گیا ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 مئی 2025 15:08

بھارت نے پاکستانی شہریوں کو واہگہ کے راستے جانے کی اجازت دے دی
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی شہریوں کو اٹاری واہگہ سرحد کے راستے انڈیا سے پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے یہ فیصلہ انڈین وزارت داخلہ کے 24 اپریل 2025 کے حکم نامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اٹاری چیک پوسٹ سے تمام آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں 30 اپریل سے بند کر دی جائیں گی.

(جاری ہے)

تازہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو تا حکم ثانی بشرط کلیئرنس، انڈیا سے اٹاری چیک پوسٹ کے ذریعے پاکستان واپس جانے کی اجازت ہو گی ”ٹائمز آف انڈیا“ نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈین حکومت کی ہدایات کے بعد گذشتہ چھ دنوں میں 786 پاکستانی شہری، جن میں 55 سفارت کار اور ان کا عملہ شامل ہے، اٹاری واہگہ سرحد سے پاکستان پہنچے جبکہ پاکستان سے 1,465 شہری انڈیا گئے.

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات