لومیرج کرنیوالی نئی نویلی دلہن کی پراسرار ہلاکت

خاوند نے والدین پر قتل کا الزام لگا دیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

جمعرات 1 مئی 2025 18:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء) نواحی چک 104 سات آرمیں لو میرج کرنے والی 15 سالہ لڑکی شاہین پرسرار طور پر ہلاک ہوگئی ، شوہر نے والدین پر قتل کا الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے حق با ہو شیخ کی بیٹی شاہین نے علی حسنین سے عرصہ دو ماہ قبل والدین کی مرضی کے خلاف شادی کر لی اور اب میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا۔ گزشتہ شام شاہین اپنے والدین کے پاس آگئی اور بعد ازاں پرسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔اس کے خاوند علی حسنین نے والدین پر قتل کا الزام لگا دیا ۔پولیس ہڑپہ نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔