Live Updates

رتیش دیشمکھ کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان، فائزہ خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا

بغیر تحقیق قبل از وقت الزام تراشی ،چیزوں پر پابندی عائد کرنے کے بجائے عزت کرنا سیکھیں، عزت کریں گے تو عزت ملے گی، اداکارہ

جمعرات 1 مئی 2025 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)رتیش دیشمکھ کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان، فائزہ خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے بھارتی اداکار کے انٹرویو سے متعلق وائرل سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر بھارت کا ہے تو بھارت اس کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریتیش دیش مکھ نے سوچا کہ وہ شاید اقوام متحدہ میں خطاب کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں تو یہ فلمی گیان کے پوڈ کاسٹ میں ہیں۔

اداکارہ کے مطابق آپ بغیر تحقیق قبل از وقت الزام تراشی اور چیزوں پر پابندی عائد کرنے کے بجائے عزت کرنا سیکھیں، عزت کریں گے تو عزت ملے گی۔انہوں نے بھارتی اداکار کو باور کروایا کہ ہم تو کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا الزام برداشت کرتے آئے ہیں اور ہمیشہ ہی اس کی مذمت کی ہے جس میں پہلگام میں ہونے والا واقعہ بھی شامل ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات