جیکب آباد میں کاروبار ی طبقہ ڈاکوئوں کے نشانے پر ،دن دیہاڑے بھرے بازار میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد وکاندار کو لوٹ کر فرار

ّمسلح افراد پانچ لاکھ نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ،دوکاندار اور شہریوں میں خوف وہراس

جمعرات 1 مئی 2025 19:45

ٌجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)جیکب آباد میں کاروبار ی طبقہ ڈاکوئوں کے نشانے پر ،دن دیہاڑے بھرے بازار میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد وکاندار کو لوٹ کر فرار،مسلح افراد پانچ لاکھ نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ،دوکاندار اور شہریوں میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کاروباری طبقہ ڈاکوئوں کے نشانے پر ہے چوری اور رہزنی کی وارداتین معمول بنی ہوئی ہیں پولیس روک تھام میںناکام ہے گزشتہ روز سٹی تھانہ کی حدود کاشی رام پل کی گلی رند قصائی کی دوکان کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افراد دن دیہاڑے بھرے بازار میں دوکاندار راہول گیہی سے پانچ لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر آسانی سے فرار ہوگئے ،واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دوکاندار اور شہری مسلح افراد کی وارداتوں سے عدم تحفظ کا شکار ہیںڈکیتی کی اطلاع پر تاجر رہنما متاثر دوکاندار کے پاس پہنچ گئے اور ہمدردی کا اظہار کیاضلع میں بدامنی پر منتخب نمائندے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیںعوا م کا کوئی پرسان حال نہیںشہریوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ،آئی جی سندھ ،وزیر داخلہ اور دیگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔