ضلعی انتظامیہ مراکز صحت ،ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 1 مئی 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مراکز صحت ،ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، انتظامیہ محکمہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ضلع ملتان کے ہسپتالوں میں شہریوں کو مثالی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان خ یالات کااظہار انہوں نے یہاں شہباز شریف ہسپتال کے دورے کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے ڈسپنسری میں ادویات سٹاک چیک کیا،آوٹ ڈور سمیت مختلف شعبوں کامعائنہ کیااور مریضوں سے صحت سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد علی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں،حکومت پنجاب نے ہیلتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے ہسپتالوں کو وافر فنڈز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہسپتالو ں اور بنیادی مراکز صحت پر بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کیاجارہی ہیں،ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،تمام ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو ہسپتالوں میں صفائی ،ستھرائی کا معیار مزید بہتر بنا نے اور وارڈز و آوٹ ڈور سمیت دیگر شعبوں میں ایئر کنڈیشنر مکمل طور پر فعال رکھنے جبکہ طبی مشینری اور بیڈز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے انکی دہلیز پر ادویات کی فراہمی جاری ہے،فرائض میں غفلت برتنے پر کڑی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔