ایران کو حوثیوں کی حمایت کی قیمت ادا کرنا ہوگی، امریکی وزیر دفاع

جمعہ 2 مئی 2025 11:00

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)یمن میں امریکی حملے جاری ہیں اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے متنبہ کیا ہے کہ ایران کو حوثیوں کی حمایت کی قیمت چکانا ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہیگستھ نے ایکس پر کہا کہ ہم حوثیوں کے لیے آپ کی جان لیوا حمایت دیکھ رہے ہیں۔ ہم بالکل جانتے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکی فوج کیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آپ کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ آپ کو ہماری پسند کے وقت اور جگہ پر اس کی قیمدت ادا کرنا ہوگی۔