غزہ سے یرغمالیوں کو جلد از جلد نکالنے کے لیے کام کر رہے، ٹرمپ

جمعہ 2 مئی 2025 11:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہم غزہ سے یرغمالیوں کو جلد از جلد نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ پر اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیے تھے۔

(جاری ہے)

19جنوری کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ حماس پر دبا جاری رکھے گا یہاں تک کہ وہ پٹی میں باقی رہ جانیوالے تمام یرغمالیوں کو رہا کرا لے۔ اسرائیلی فوج کے تخمینے کے مطابق غزہ میں اب بھی 59 قیدی زیر حراست ہیں جن میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کی صرف لاشوں کو ہی وصول کیا جا سکتا ہے۔