Live Updates

انٹرمیڈیٹ امتحانات،کمشنر لاہورکا چائنہ چوک امتحانی مراکز کا دورہ

جمعہ 2 مئی 2025 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) کمشنر لاہور زید بن مقصود کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے دورے جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق انہوں نے چائنہ چوک میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا اور مطالعہ پاکستان پارٹ ٹو کے مارننگ پرچے کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے مختلف امتحانی ہالز کا معائنہ اور سپرنٹنڈنٹس سے امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے طلبہ کی رول نمبر سلپس کے مطابق حاضری شیٹس کو چیک کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر طالبعلم درست کمرہ امتحان میں موجود ہو۔کمشنر لاہور نے امتحانی عملے کی بورڈ فہرستوں کے مطابق حاضری رجسٹر کا بھی جائزہ لیا اور امتحانی مرکز انسپیکشن ریکارڈ رجسٹر کی جانچ پر بھی خصوصی توجہ دی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہورنے امتحانی مراکز میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جاری نگرانی کے نظام کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر انہیں بریفنگ دی گئی کہ تمام امتحانی ہالز کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے موثر طریقے سے کی جا رہی ہے تاکہ شفاف اور منظم امتحانی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ پاکستان پارٹ ٹو کا امتحان پرامن ماحول میں جاری اور امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات