محمد اویس اسلم رضوی نے وادی نیلم نلوچھی مظفرآباداور اپنے والدین اور خاندان کا نام روشن کر دیا

جمعہ 2 مئی 2025 13:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)آزاد جموں و کشمیر کے نامور عالم دین علمی و ادبی اور سماجی راہنماء اور موضع نلوچھی پولیس لائن کی جامع ضیاء مسجدکے امام مولانا محمد اسلم رضوی کے بڑے صاحبزادے محمد اویس اسلم رضوی نے پاکستان کے صوبہ سندھی کے مشہور دینی ادارے تنظیم المدارس کے امتحان میں صوبہ بھر سے اول پوزیشن حاصل کرنے اور نور حمزہ اسلامک کالج گلشن معمار کراچی سے دورہ حدیث مکمل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کر کے آزاد کشمیر خاص کر اپنے علاقے وادی نیلم نلوچھی مظفرآباداور اپنے والدین اور خاندان کا نام روشن کر دیا ہے۔

جس کی آزاد کشمیر بھر کے مختلف مذہبی، عوامی، سماجی و کاروباری حلقوں اوردیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے ستائش اور خیر مقدم کرتے ہوئے محمد اویس اسلم رضوی کے والد گرامی مولانا محمد اسلم رضوی ان کے خاندان کے دیگر لوگوں ،عزیز و اقارب اور قریبی ساتھیوں کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ محمد اویس اسلم رضوی کے علاوہ ان کے والد گرامی مولانا محمد اسلم رضوی نے کراچی وادی نیلم۔

(جاری ہے)

مظفرآباد میں رہ کر گزشتہ تیس چالیس سال کے طویل عرصے کے دوران دینی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے بہت گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ۔ جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں لاکھوں لوگوں( جن میں نوجوان طلباء طالبات اور بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے )کو دینی و اسلامی تعلیمات خاص کر قرآن و حدیث کے انتہائی مقدس اور اہم ترین علوم سے روشناس کرانے کے لیے مولانا محمد اسلم رضوی اور ان کے خاندان کے لوگوں اورساتھیوں کی خدمات بہت غیر معمولی اور انفرادی و امتیازی اہمیت کے حامل ہیں جن کو نہ صرف آزاد کشمیر کے عوام میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے بلکہ شاہد ان کی انہی گرانقدر اور پُر خلوض خدمات کے باعث قدرت کاملہ نے ان کو تین سال میںبار بار تسلسل سے حجاز مقدس جا کر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی توفیق بھی عطاء فرمائی ہے۔

ان حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مولانا محمد اسلم رضوی کے بعد اب ان کے صاحبزادے محمد اویس اسلم رضوی اسلامی اور دینی تعلیمات کے فروغ اور آزاد کشمیر خاص کر مظفرآباد اور گرد و نواح کے عوام کی فکری، نظریاتی او ر اسلامی طور پر راہنمائی کے لیے اہم رول ادا کریں گے۔یاد رہے کہ محمد اویس اسلم رضوی کے والد گرامی مولانا محمد اسلم رضوی گزشتہ 20 سال سے نامور راہنماء سردار سکندر حیات خان آف نلوچھی مظفرآباد کی قائم کردہ جامع ضیاء مسجد کے امام کی حیثیت سے تسلسل سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔