Live Updates

کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے کیلئے بھارت ریاستی دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے

مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلے، ماورائے عدالت قتل، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور بڑے پیمانے پر چھاپے ایک معمول بن گیا

جمعہ 2 مئی 2025 14:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے کے لیے ریاستی دہشت گردی کا سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے اور اس دوران 2500سے زائد کشمیریوں کوجبری طورپر گرفتاراور 36گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مودی حکومت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ریاستی ظلم و بربریت کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلے، ماورائے عدالت قتل، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور بڑے پیمانے پر چھاپے ایک معمول بن گیا ہے ۔صرف گزشتہ ماہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں 9 کشمیریوں کو شہید اور 31شہریوں کی املاک ضبط کی گئیں۔فسطائی بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو جارحانہ انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔مقبوضہ علاقے میں بھارت کے جرائم بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کے مترادف ہیں اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات