پنجاب میں اقلیتی طلبہ کے لئے ای لرننگ و ای روز گار پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو ٹاسک تفویض کردیا

جمعہ 2 مئی 2025 15:31

پنجاب میں اقلیتی طلبہ کے لئے ای لرننگ و ای روز گار پروجیکٹ شروع کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) پنجاب میں اقلیتی طلبہ کے لئے ای لرننگ و ای روز گار پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو ٹاسک تفویض کردیا ، مسیحی ،ہندو،پارسی و دیگر اقلیتی کمیونٹی کیطلبہ کو پنجاب حکومت مالی سپورٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

اقلیتی طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے سے تکنیکی تعلیم حاصل کرسکیں گے، طلبہ کو روزگار کے لئے مطلوبہ کورسز کرنے میں مدد فراہم کی جا ئے گی۔پنجاب بھر میں اقلیتی طلبہ کی تعداد 20لاکھ سے زائد ہے، صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ منصوبے سے متعلق وزیراعلی کو بریفنگ دینگے، پنجاب حکومت نے مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ۔