شہرقائد میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ1زخمی

جمعہ 2 مئی 2025 15:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)شہرقائد میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ1زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹائون تھانے کے حدودگھگھر پھاٹک یوٹرن کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جنہیں فوری قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 38 سالہ صواب خان اورزخمی کی شناخت 35 سالہ منظور حسین کے نام سے کی گئی، ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ یوٹرن لیتے ہوئے ٹرالر کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔

ایک اور واقعہ سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت الہی بخش ولد مٹھل، عمر 30 سال کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کی گئی