Live Updates

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے 66خواتین ،بچوں کو ملک بدر کرنے کی کرتے ہیں، ریحانہ خان

40سی45سال بعد پاکستانی خواتین کو ملک بدر کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی،چیئرپرسن ویمن کمیشن

جمعہ 2 مئی 2025 18:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)چیئرپرسن ویمن کمیشن ریحانہ خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے 66خواتین اوربچوں کو ملک بدر کرنے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی شہری بیشتر خواتین کی شادیاں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مردوں سے ہوئی تھیں مگر انہیں تاحال انہیں شہریت نہیں دی گئی اور آج انہیں 40سی45سال بعد ملک بدر کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس پرعالمی برادری کونوٹس لیناہوگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔پوری کشمیری قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

مودی سرکار سازش کے تحت پہلگام واقعہ پاکستان کے خلاف استعمال کرنیکی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کیخلاف زہر اٴْگل رہی ہے، بھارت نیجارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔اٴْنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں۔بھارتی اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ عمل نہ صرف امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بلکہ بھارت کی خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔بھارت نے ہمیشہ عالمی توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ صدر کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران بھی ایک فالس فلیگ آپریشن میں بے گناہ سکھوں کا خون بہایا گیا تھا۔آج پہلگام میں ایک بار پھر وہی پرانی چال دہرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی مہم کا ایک مؤثر اور متحرک حصہ رہا ہے۔ہم نے ہزاروں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ دے کر دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات